Sunday, September 8, 2024

غیرملکی بینک اکاؤنٹس کیس ، علیمہ خان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب

غیرملکی بینک اکاؤنٹس کیس ، علیمہ خان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب
November 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے غیرملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں ایف بی آر سے علیمہ خان کی دبئی میں جائیدادوں اور ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی تفصیلات طلب کت لیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین ایف بی آر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو علیمہ خان کی جائیدادوں کے بارے بتانے میں ہچکچاہٹ کیوں ہے۔ کیا آپ کی پراپرٹی ہے؟۔ چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کی  کہ تفصیل بند لفافے میں لے کر آئیں، نتائج چاہئیں۔ آپ نے پورے پاکستان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ جسٹس اعجازالاحسن کے استفسار پر چیئرمین ایف بی آر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علیمہ خان کی دبئی میں چھ پراپرٹیز ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ وقار احمد اور نوشاد ہارون کدھر ہے۔ وقار احمد کل عدالت میں پیش ہوں۔ بصورت دیگر بذریعہ پولیس بلوائیں گے۔ جن جائیدادوں کی تفصیل مانگی وہ نہیں ملی۔ آہستہ آہستہ معاملہ سرد خانے میں چلا جائے گا۔