Tuesday, April 23, 2024

غیرملکی ایئرلائنز میں کام کرنے والے 21 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس اصل قرار

غیرملکی ایئرلائنز میں کام کرنے والے 21 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس اصل قرار
July 14, 2020
 کراچی (92 نیوز) غیرملکی ایئرلائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کیلئے خوشخبری آ گئی۔ سول ایوی ایشن نے 21 پائلٹس کے لائسنس اصل قرار دے دیئے۔ عمان اور ہانگ کانگ ایوی ایشن انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا۔ عمان نے 17 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کیلئے سی اے اے کو خط لکھا تھا۔ قبل ازیں بحرین کی ایئرلائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا گیا تھا ۔ پاکستانی سول ایوی ایشن کو خط لکھ کر تین پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق بھی مانگ لی گئی تھی۔ بحرین کی سول ایوی ایشن نے پاکستانی سول ایوی ایشن کو خط بھی لکھا اور تین پاکستانی پائلٹس کےلائسنس کی تصدیق مانگی تھی۔ پائلٹ چوہدری غفور ثاقب، محمد مبشر خان اور ملک عمران الطاف کے لائسنس کی تصدیق مانگی گئی تھی۔ بحرین نے پانچ فلائٹ انجینئرز جاوید اقبال ملک، محمد جنید خان، دانش افضل، عرفان فیروز اور محمد شاہد امرون کےلائسنس کی تصدیق بھی طلب کی تھی۔ خط میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی پائلٹس اورانجینرز کے لائسنس کی فوری تحقیق کرکے رپورٹ ارسال کی جائے۔ پاکستانی سول ایوی ایشن نے بحرین میں کام کرنے والے تمام عملے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی تھی۔