Friday, May 10, 2024

غیرملکی افواج کو 31 اگست تک مکمل انخلا کرنا ہو گا ، ذبیح اللہ مجاہد

غیرملکی افواج کو 31 اگست تک مکمل انخلا کرنا ہو گا ، ذبیح اللہ مجاہد
August 25, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ غیرملکی افواج کو 31 اگست تک مکمل انخلا کرنا ہو گا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ غیرملکی افواج کو 31 اگست تک مکمل انخلا کرنا ہو گا۔ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد نئی حکمتِ عملی کا اعلان کریں گے۔

تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے کئے گے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ یا ٹی ٹی پی سے متعلق کمیشن کے حوالے سے انہیں کوئی علم نہیں لیکن یہ واضح ہے افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ بھارت کا منفی پروپیگنڈا دیکھا، بھارت کو کوئی مسئلہ ہے تو اُسے سفارتی طریقے سے حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پورے افغانستان میں کوئی خون خرابہ نہیں ہوا۔ 10 دونوں سے افغانستان میں مکمل امن ہے۔ حکومت جلد تشکیل دے دی جائے گئی۔

انہوں نے افغانستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عالمی برادری سے تعاون کی اپیل بھی کی۔ طالبان کے ترجمان نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ اپنے سفارت خانے بند نہ کریں کیونکہ اُن کی حفاظت پر طالبان مامور ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خواتین سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہے کام پر قدغن نہیں لگائیں گے۔ اداروں میں سیکیورٹی صورتحال ابھی بہتر نہیں اس لیے خواتین کو فی الحال روک دیا۔ ایسے خواتین کو گھر بیٹھ کر تنخواہیں ادا کی جائیں گی اور صورت حال بہتر ہوتے ہی انہیں کام پر آنے کی اجازت ہو گی۔