Saturday, April 27, 2024

غیرمعیاری اورغیررجسٹرڈ ایل پی جی ٹینکرز چلتے پھرتے بم بن گئے

غیرمعیاری اورغیررجسٹرڈ ایل پی جی ٹینکرز چلتے پھرتے بم بن گئے
October 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز) غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ایل پی جی ٹینکرز چلتے پھرتے بم بن گئے، شیخوپورہ، سرگودھا اور فیصل آباد روڈ پر غیر معیاری ٹینکرز کی تیاری جاری ہے ، اہم اداروں کی رپورٹ کے بعد بھی ایکشن نہیں ہو سکا۔ ایل پی جی کے غیر معیاری اور غیر رجسٹر ڈ ٹرانسپورٹ ٹینکرز سے ہزاروں افراد کے لقمہ اجل بننے کا خدشہ ہے ،  ناقص ٹینکرز چلتے پھرتے بم بن گئے،مافیا کے خلاف آپریشن کی بجائے کھلی چھٹی دے دی گئی ۔ روزنامہ 92 نیوز میں شائع خبر کے مطابق پنجاب کے تین اضلاع میں سب سے زیادہ غیر قانونی طریقے سے ٹینکرز تیار ہو رہے ہیں، ٹرانسپورٹ ٹینکر کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ روڈ پر واقع عمران انجینئرنگ میں سب سے زیادہ دو نمبر طریقہ سے ایل پی جی ٹینکرزتیار کئے جا رہے ہیں۔ سرگودھا روڈ پر جاوید انجینئرنگ اورفیصل آباد روڈ پر بلال انجینئرنگ بھی سینکڑوں کی تعداد میں ناقص میٹریل سے ٹینکرز تیار کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران انجینئرنگ سے ایک ہزار سے زائد ایل پی جی غیر معیاری ٹینکرز مارکیٹ میں فروخت کئے جا چکے ہیں،کنلپ تینوں کمپنیاں اوگرا سے رجسٹرڈ شدہ ہیں اور نہ ہی اوگرا کی لسٹ میں شامل ہیں،اس کے باوجود اوگرا حکام کی ملی بھگت سے یہ گھناؤنا کاروبار چل رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی ڈی سی او ،پولیس اور اوگرا کی ٹیمیں جن کو چھاپہ مارنے کا اختیار ہے وہ بھی اپنا حصہ وصول کر کے موت بانٹنے کی اجازت دے رہے ہیں۔