Friday, April 26, 2024

غیرقانونی سیمنٹ فیکٹریوں کا قیام ، متعلقہ حکام کیخلاف پندرہ دن میں رپورٹ طلب

غیرقانونی سیمنٹ فیکٹریوں کا قیام ، متعلقہ حکام کیخلاف پندرہ دن میں رپورٹ طلب
October 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے چکوال میں سیمنٹ فیکٹریوں کو خلاف ضابطہ این او سی جاری کرنے کے کیس میں متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کر کے پندرہ دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ غیرقانونی سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن نے معاملے کی انکوائری رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ سابق سرکاری افسر اور علاقائی سیاستدان ملوث ہیں۔ چکوال کے سابق ضلع وتحصیل ناظمین، سیکرٹری مائنز بھی ملوث ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب  پر پہلے ہی بوجھ  ہے ، محکمہ اینٹی  کرپشن  نامزد افراد کے خلاف کارروائی کرے، اب وقت آگیا ہے قبروں سے نکال کر ٹرائل کئے جائیں۔ دوسری طرف سپریم کورٹ میں بچہ حوالگی کیس میں التواء کی درخواست پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔ وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے امریکہ میں پریکٹس کی ، کیا امریکہ میں کبھی کسی نے التواء مانگا؟۔ التواء کا کلچر پاکستان میں ختم کیوں نہیں ہوتا ہے؟۔  کیا پاکستانی سپریم کورٹ امریکی عدالتوں سے کم ہیں؟۔ عدالتوں کو عزت دیں۔