Friday, March 29, 2024

غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید تین نوجوانوں کو شہید کر دیا

غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید تین نوجوانوں کو شہید کر دیا
August 20, 2020

سرینگر ( 92 نیوز) غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، قابض فورسز نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

انتہاپسند مودی کی انتہاپسند فوج بے گناہ کشمیریوں کے خون کو پانی کی طرح بہانے لگی۔بربریت کی تازہ کارروائی میں سفاک بھارتی فوجیوں نے مزید 3 کشمیری نوجوانون کو شہید کر دیا،بے گناہ کشمیریوں کو ضلع شوپیاں اور کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشنز کے دوران شہید کیا گیا۔

شہید نوجوانوں میں سے دو کا تعلق ضلع ہندواڑہ کے علاقے کرال گند جبکہ ایک کا تعلق شوپیاں کے علاقے مولو سے ہے، بے گناہوں کی شہادت کےبعد علاقوں کی فضا سوگوار ہے ۔ احتجاج کے خوف سے قابض انتظامیہ نے پابندیوں کو مزید سخت کر دیا جبکہ سرچ آپریشنز کی آڑ میں مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

بھارتی غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی رکن کے توہین آمیز بیان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، سرینگر، بارہ مولہ، کپواڑہ سمیت متعدد علاقوں میں مظاہرے کئے گئے۔

مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے والے انتہاپسند ہندو کو قرار واقعی سزا دینے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے غیرجانبدارانہ پالیسی وضع کرنے کا مطالبہ پوری شدت کے ساتھ دہرایا گیا۔