Wednesday, April 24, 2024

غیرقانونی دولت کا معاملہ ، حکومت کے انکوائری یونٹ نے ترپن کروڑ روپے ریکور کر لئے

غیرقانونی دولت کا معاملہ ، حکومت کے انکوائری یونٹ نے ترپن کروڑ روپے ریکور کر لئے
March 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بیرون ممالک سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانے میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ وفاقی حکومت کا ریکوری یونٹ 53 کروڑ برآمد کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ بیرون ممالک سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے گئے اور ریکوریوں کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ ایف بی آر، ایف آئی اے اور دوسرے حکومتی اداروں پر مشتمل ریکوری یونٹ 53 کروڑ واپس لانے میں کامیاب ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی ریکوری  سنگا پور میں آف شور اکاونٹ کی مد میں کی گئی جبکہ مذید رقوم کی برامدگی میں حائل قانونی اور دیگر رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات بھی جاری ہیں جس کے باعث آئندہ چند میں 7 ارب کی مذید ریکوری کا بھی امکان پیدا ہو گیا۔ حکومت نے بے نامی اثاثوں کی ضبطگی کیلئے خصوصی بینچز اور مال خانے قائم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا جس کا نوٹی فیکشن آئندہ ہفتے جاری کردیا جائیگا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق بے نامی اثاثوں کی اطلاع دینے والوں کو انعامی رقم دی جائے گی جبکہ ضبط کی گئی جائیداد کے مالکان کو قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہو گا۔