Thursday, May 9, 2024

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، جے یو آئی ف رہنما اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، جے یو آئی ف رہنما اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری
December 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب نے جے یو آئی ف رہنما اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسس نے اکرم خان درانی سے استفسار کیا کہ ان کے وکیل کہاں ہیں؟؟ اکرم خان درانی بولے ان کی کسی دوسرے کیس میں پیشی تھی وہ وہاں گئے ہوئے ہیں۔ عدالت نے اکرم خان درانی کی ضمانت میں یکم جنوری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے 10،10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض شریک ملزمان مختار بادشاہ اور عاطف ملک کی ضمانت بعد از گرفتاری بھی منظور کر لی۔ وارنٹ گرفتاری یکم جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کئے جائیں گے۔ اکرم درانی کیخلاف چار انکوائریاں نیب میں زیر التوا ہیں۔