Thursday, April 18, 2024

غیرقانونی بلیو پاسپورٹ حاصل کرنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ

غیرقانونی بلیو پاسپورٹ حاصل کرنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ
July 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بلیو پاسپورٹ سکینڈل میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ ذرائع کے مطابق غیر قانونی بلیو پاسپورٹ حاصل کرنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2200افراد نے غیر قانونی طریقے سے بلیو پاسپورٹ حاصل کئے۔ ذرائع کے مطابق بلیو پاسپورٹ حاصل کرنے والے ان تمام عناصر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلیو پاسپورٹ سکینڈل میں ملوث افراد کو مرحلہ وار شامل تفتیش کیا جائے گا۔ سابق ڈی جی پاسپورٹ واجد علی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے۔ پاسپورٹ ملازمین نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو اصل حقائق سے آگاہ کردیا۔این او سی کے بغیر آنے والی درخواستوں پر ایک نوٹ تحریر کرتے تھے، پاسپورٹ ملازمین کا تفتیشی ٹیم کو بیان۔ سابق ڈی جی پاسپورٹ واجد علی بخاری کی گرفتاری کےلئے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔