Thursday, April 25, 2024

غیرقانونی اسلحہ کی فروخت روکنے کیلئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف کرانیکا فیصلہ

غیرقانونی اسلحہ کی فروخت روکنے کیلئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف کرانیکا فیصلہ
March 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) غیرقانونی اسلحہ کی فروخت روکنے کیلئے محکمہ داخلہ نے کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ بطور ٹیسٹ رن لاہور سمیت چند اضلاع سے شروع کیا جائے گا، ہر اسلحہ ڈیلر کی دکان پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم نصب کرائے جائیں گے جس کا سرور محکمہ داخلہ میں ہوگا۔

کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے کوئی بھی ڈیلر بغیر لائسنس والے افراد کو اسلحہ فروخت نہیں کر سکے گا۔