Saturday, April 20, 2024

غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا کوئی جواز نہیں:وزیراعظم نواز شریف

غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا کوئی جواز نہیں:وزیراعظم نواز شریف
March 19, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کسی کے پاس غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا کوئی جواز نہیں، کراچی میں آپریشن سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ اسلام آباد میں  ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ شہر قائد میں آپریشن کے بعد صورتحال بہتر ہوئی ہے ،  کئی برس کی خرابیوں کو فوری  طور پر درست نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں  نے کہا  مسلم لیگ نون اہم امور پرتمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتی ہے، کراچی آپریشن سے پہلے  سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا اور اتفاق رائے کے بعد آپریشن  شروع کیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی مرکز میں امن واستحکام قائم کرنا  ضروری ہے جبکہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔