Thursday, March 28, 2024

غیرفطری اعمال کا انجام !!! برطانوی ہم جنس پرست مردوں میں ایڈز غیرمعمولی حد تک پھیلنے لگا

غیرفطری اعمال کا انجام !!! برطانوی ہم جنس پرست مردوں میں ایڈز غیرمعمولی حد تک پھیلنے لگا
July 8, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے ادارے نیشنل ایڈز ٹرسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں محض 2013ءمیں 6 ہزار افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ان میں سے نصف سے زیادہ تعداد ہم جنس پرست مردوں کی تھی۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں تقریباً ایک لاکھ دس ہزار افراد ایچ آئی وی کے مہلک وائرس کا شکار ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں اس تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ برطانوی معاشرے میں ہم جنس پرست مردوں میں ایچ آئی وی کا غیر معمولی حد تک پھیلاو اس امر کا تقاضا کر رہا ہے کہ سکولوں میں جنسی امور سے متعلق بہتر تعلیم پر توجہ دی جائے۔ طبی جریدہ ”ایڈز“ میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں سمارٹ فونز پر ”سیکس ایپس“ کی مقبولیت سے ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے خطرات بھی بہت بڑھ رہے ہیں۔