Saturday, April 20, 2024

غیرسرکاری این جی اوز کیخلاف سخت پالیسیوں کا اعلان !!! سیو دی چلڈرن سے پابندی نہیں ہٹائی: وفاقی وزیر داخلہ

غیرسرکاری این جی اوز کیخلاف سخت پالیسیوں کا اعلان !!! سیو دی چلڈرن سے پابندی نہیں ہٹائی: وفاقی وزیر داخلہ
June 22, 2015
کراچی (92نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ این جی او سیو دی چلڈرن پر پابندی نہیں ہٹائی۔ این جی اوز اپنی حدود میں کام کریں۔ ملکی مفادات کے خلاف چلنے والی این جی اوز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیر داخلہ نے عالمی غیر سرکاری تنظیموں کے حوالے سے سخت پالیسیوں کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیو دی چلڈرن سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ نہیں کیا۔ پاکستان میں سیکڑوں این جی اوز کام کر رہی ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت سب این جی اوز ریکارڈ میں آجائیں گی۔ چودھری نثار نے کہا کہ چالیس فیصد این جی اوز رجسٹرڈ نہیں۔ این جی اوز کے تمام معاملات اب وزارت داخلہ دیکھے گی، غیر منظور شدہ عالمی تنظیموں کو اب ویزے نہیں ملیں گے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ملکی مفادات کے خلاف کوئی کام برداشت نہیں کیا جائے گا، این جی اوز کو حکومتی پالیسیوں کے تحت چلنا ہوگا۔