Monday, September 16, 2024

ملک بھر میں پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری

ملک بھر میں پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری
February 8, 2016
کراچی (92نیوز) پی آئی اے انتظامیہ نے اب احتجاج اور دھرنے میں شریک ملازمین کے خلاف ایکشن لینا شروع کر دیا جس کے تحت 64 ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ آگئی اب ایکشن میں۔ احتجاج اور دھرنے میں شریک ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کرنا شروع کر دیے۔ پی آئی اے کے 64 ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری۔ شوکاز دیے گئے ملازمین میں سے 30 کا کراچی، 25 کا لاہور اور 9 ملازمین کا تعلق پشاور سے ہے۔ شوکاز نوٹسز افسران ، پائلٹس ، انجینئرز اور دیگر ملازمین کو جاری کیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے ڈیلی ویجز ملازمین کی دفاتر میں داخلے پر بھی پابندی لگادی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلے پر پابندی کی وجہ ڈیلی ویجز ملازمین کا اپنے ساتھ غیر متعلقہ افراد کو دفاتر میں لانا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے اس حوالے سے ڈیلی ویجز کے کنٹریکٹر کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ملک بھر میں 3 ہزار 8 سو سے زائد کنٹریکٹ ملازمین ہیں جس میں سے دوہزار کے قریب کراچی میں ہیں۔ تمام شو کاز نوٹس بذریعہ ڈاک روانہ کیے گئے ہیں۔