Saturday, April 27, 2024

غیرت کے نام پر کراچی میں مرد اور خاتون قتل ‏

غیرت کے نام پر کراچی میں مرد اور خاتون قتل ‏
May 8, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کےعلاقے ملیر جمعہ گوٹھ  میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیاگیا،پولیس نے ملزم نور محمد کو گرفتارکرلیا۔ کراچی میں غیرت کے نام پر چھوٹی بہن اور بڑی بہن کا شوہر قتل کر دیا گیا ۔ ملیر جمعہ گوٹھ میں ملزم  نور محمد نے پہلے اپنی چھوٹی بہن  شہناز کو قتل کیا پھر بڑی بہن کے شوہر نثار پر حملہ کرکے ایسے بھی قتل کردیا۔

کراچی: لڑکی کی قاتل بہن نکلی، ملزمہ اور اس کا دوست گرفتار

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ،ملزم  نے قتل کا اعتراف بھی کرلیاہے۔ ملزم سے آلہ قتل چھری بھی برآمد  کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو اپنے کئے پر کوئی پشیمانی نہیں ، اس کا کہنا ہے کہ جو کیا ٹھیک کیا ، مقتولین کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔