Friday, April 19, 2024

غیر ملکی کھلاڑی روی بوپارانے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی

غیر ملکی کھلاڑی روی بوپارانے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی
March 3, 2017
لاہور(92نیوز)غیر ملکی کھلاڑی روی بوپارانے پاکستان آنے کی تصدیق کر د ی ہے۔آج کا میچ جیتے تو لاہور جاؤں گا،روی بوپارہ کا ٹویٹ۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کے فائنل کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی بھی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے ۔ہر کھلاڑی کی اندر سے تو خواہش ہے کہ وہ پاکستان میں جاکر کھیلے لیکن کچھ ان کو خوف بھی ہے جس کی وجہ سے وہ نہیں آنا چاہتے ہیں ۔ کراچی کنگز کے کھلاڑی روی بوپارا بھی کچھ ایسے ہی مخمصے کا شکار ہیں ۔ روی بوپارا نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اگر ان کی ٹٰیم فائنل میں پہنچ گئی تو میں ضرور فائنل کھیلنے لاہور جاؤں گا ۔واضح رہے کہ روی بوپارا کا تعلق انگلینڈ سے ہے اور وہ دوسرے ایڈیشن میں بھی کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ہیں ۔