Saturday, May 11, 2024

غیر ملکی کوچنگ اسٹاف پاکستان جانا نہیں چاہتا ، صدر بنگلہ دیش بورڈ

غیر ملکی کوچنگ اسٹاف پاکستان جانا نہیں چاہتا ، صدر بنگلہ دیش بورڈ
December 26, 2019
 ڈھاکا (92 نیوز) صدر بنگلہ دیش بورڈ ناظم الحسن  کا کہنا ہے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف پاکستان جانا نہیں چاہتا۔ کھلاڑی بھی پاکستان میں زیادہ عرصہ ٹھہرنا نہیں چاہتے۔ بنگلہ دیش نے دورہ پاکستان کو مذاق بنا لیا، نخرے ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام ایک کے بعد ایک لولا لنگڑا بہانہ تراشنے میں مصروف ہے۔ آئی سی سی رینکنگ میں نویں نمبر پر براجمان ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان نہ آنے کی رٹ جاری کر دی ۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے  صدر ناظم الحسن کا کہنا ہے ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے تو ابھی بات نہ کی جائے ، ٹی ٹونٹی ٹیم پاکستان جائے گی لیکن ہمارے سینئر کھلاڑی دورہ پاکستان کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں، ہو سکتا ہے ہم فل اسٹرینتھ ٹیم کی بجائے اپنی بی ٹیم بھیجیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ناظم الحسن کا کہنا تھا ہمیں پاکستان میں سکیورٹی صورتحال سے کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ ہماری ویمن ٹیم اور انڈر 16 ٹیم نے کامیاب دورہ پاکستان کیا تاہم ہماری ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف پاکستان جانا نہیں چاہتا جبکہ ہمارے سینئر کھلاڑی پاکستان میں طویل عرصہ قیام نہیں کرنا چاہتے، پی سی بی نیوٹرل مقام پر بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر چکا ہے۔