Saturday, May 18, 2024

غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان آنے سے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی : سرفراز احمد

غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان آنے سے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی : سرفراز احمد
August 23, 2017

لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاکہنا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان آنے سے نئے کھلاڑیوں کو اپنی سرزمین پر صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا۔ ورلڈ الیون میں بڑے بڑے نام سامنے آ رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے گزشتہ روز مقامی کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں نوجوان کرکٹروں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آنے خبروں پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ا س سے نوجوان کھلاڑی اپنی ہوم گراونڈ پر کھیل کر اعتماد حاصل کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

سرفرازکاکا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں کھیلنا اچھا تجربہ رہا۔ فٹنس ٹیسٹ دے کر واپس جا رہے ہیں اورورلڈالیون کےعید کے بعد کیمپ کے لئے واپس آ جائیں گے۔