Friday, April 19, 2024

غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو ایل او سی کا دورہ کرایا گیا، آئی ایس پی آر

غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو ایل او سی کا دورہ کرایا گیا، آئی ایس پی آر
August 29, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز ) غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا گیا جس میں انہیں  سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے  آئی ایس  پی آر کے ڈائریکٹر جنرل  میجر جنرل آصف غفور نے  کہا کہ غیر ملکی  میڈیا کے نمائندوں  کو  ایل او سی کا دورہ کرایا گیا ،  انہیں ایل او سی کی صورتحال ، سیز فائر معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے  آئی ایس  پی آر کے ڈائریکٹر جنرل  میجر جنرل آصف غفور نے  کہا کہ غیر ملکی  میڈیا کے نمائندوں  کو  ایل او سی کا دورہ کرایا گیا ،  انہیں ایل او سی کی صورتحال ، سیز فائر معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی میڈیا نمائندگان  نے آزادانہ مقامی شہریوں سے  بات چیت بھی کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق غیرملکی میڈیا نمائندگان نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی میڈیا کو ایل او سی کی صورتحال سے آگاہ کیا ،بھارت کی سیزفائرکی خلاف ورزیوں پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  میڈیا کو بھارت کی جانب سےشہریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق بھی بتایا گیا ، اس موقع پر غیر ملکی میڈیا نے آزادانہ مقامی شہریوں سے بات چیت بھی کی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر دنیا بھر کے سامنے آ چکا ہے ۔