Friday, April 26, 2024

غیر ملکی مہمانوں کے حوالے سے طے شدہ قواعد وضوابط پرعمل نہ کرنے پر وزیرداخلہ کو ںوٹس

غیر ملکی مہمانوں کے حوالے سے طے شدہ قواعد وضوابط  پرعمل نہ کرنے پر وزیرداخلہ کو ںوٹس
January 4, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)شکار کی غرض سے پاکستان آنے والے غیر ملکی مہمانوں کے حوالے سے طے شدہ قواعد وضوابط کی دھجیاں بکھیر دی گئیں جس کا  وزیرداخلہ نے سخت نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق  وزارتِ داخلہ کو سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ گزشتہ دنوں بھارت کی شہریت رکھنے والے چھ افراد ایڈوانس سٹاف کے طور پر بغیر کسی سیکیورٹی کلیئرنس بدین ائیر بیس سندھ پہنچے اور وہاں سے ٹھٹھہ روانہ ہوئے جوطے شدہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ وزارتِ داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کومراسلہ ارسال کیا ہے ۔ جس میں کہاگیا ہےکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شاہی خاندانوں کے ساتھ آنے والا غیر ملکی سٹاف پاکستانی ویزے کے حصول کے لئے مروجہ قواعد و ضوابط پر عمل کرے۔  غیر ملکی مہمانوں کے سٹاف کی آمد و رفت غیر معروف ائیر پورٹس کی بجائے ملک کے بڑے ائیر پورٹس کے ذریعے یقینی بنائی جائے۔ ایڈوانس سٹاف کی آمد کی اطلاع متعلقہ اداروں کو قبل از وقت دی جائے۔