Saturday, May 11, 2024

غیر ملکی فنڈنگ کیس ، پی ٹی آئی کی مزید دستاویزات جمع کرانیکی متفرق درخواست منظور

غیر ملکی فنڈنگ کیس ، پی ٹی آئی کی مزید دستاویزات جمع کرانیکی متفرق درخواست منظور
November 18, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز)  تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ  کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی مزید دستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن میں زیر التوا غیر ملکی فنڈنگ کیس کی  تفصیلات کوعدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت بھی کردی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریک انصاف کی متفرق درخواست منظور کی، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ثقلین حیدر اعوان کے لاء آفیسرمقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ تحریک انصاف کو 2017 میں اسی عدالت میں دائر درخواست کی تفصیلات جمع کرانے کی اجازت بھی مل گئی، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ مرکزی کیس کی سماعت 20 نومبر کو ہوگی۔