Monday, May 6, 2024

غیر ملکی فنڈنگ کیس، تحریک انصاف پھر اسکروٹنی کمیٹی کا حصہ بن گئی

غیر ملکی فنڈنگ کیس، تحریک انصاف پھر اسکروٹنی کمیٹی کا حصہ بن گئی
November 12, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف پھر اسکروٹنی کمیٹی کا حصہ بن گئی۔

سکرونٹی کمیٹی کا ڈی جی لاء محمد ارشد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اکبر ایس بابر، وکلا اور پی ٹی آئی کے اکاؤنٹنٹ پیش ہوئے۔

تحریک انصاف کی طرف سے اکاونٹنٹ کمیٹی کے سامنے پیش تحریک انصاف  نے سکروٹنی کمیٹی سے مزید مہلت مانگ لی۔ نمائندہ تحریک انصاف نے کہا معاملہ اسلام ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا وقت دیا جائے۔ ہم نے نیا وکیل بھی کرنا ہے اس کے لیے وقت چاہیے۔

 سکرونٹی کمیٹی نے تحریک انصاف کو مہلت دیدی ، سکروٹنی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 26 نومبر کو ہو گا۔