Tuesday, April 16, 2024

غیر ملکی فنڈنگ کیس  ، الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو ایک اور موقع

غیر ملکی فنڈنگ کیس  ، الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو ایک اور موقع
November 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) غیر ملکی فنڈنگ کیس   کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو مراسلہ جاری کیا جس میں  اسکروٹنی کمیٹی کا حصہ بننے کیلئے ایک اور موقع دیا گیا ،  بائیکاٹ بارے وضاحت بھی طلب کرلی ،  اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 12 نومبر کو ہوگا۔ غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا جس میں پی ٹی آئی کو  اسکروٹنی کمیٹی کا حصہ بننے  کا ایک اور موقع دیا گیا مگر وضاحت بھی طلب کر لی ۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے پوچھا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کا مستقل بائیکاٹ کیا ہے یا عارضی؟ ، اگر بائیکاٹ مستقل ہے تو اسکروٹنی کمیٹی دستیاب ریکارڈ پر رپورٹ تیار کریگی اور کمیشن کو پیش کرے گی ۔ اسکروٹنی کمیٹی کے اگلے اجلاس کی تاریخ بھی مقرر 12 نومبر کو اجلاس ہوگا۔ پی ٹی آئی کے وکلاء نے 23 اکتوبر کو غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والی الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کا بائیکاٹ کردیا تھا ، کمیشن نے اپنے تحریری فیصلے میں پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدر کی بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل پیشی پر اعتراض کیا تھا۔