Friday, April 19, 2024

غیر ملکی طاقتیں اور خفیہ ایجنسیاں بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے سے باز آجائیں: آرمی چیف کا انتباہ

غیر ملکی طاقتیں اور خفیہ ایجنسیاں بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے سے باز آجائیں: آرمی چیف کا انتباہ
April 15, 2015
کوئٹہ(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک دشمن قوتوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے  کہ بیرونی قوتیں  اور غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے سے باز رہیں، بلوچستان کوغیر مستحکم کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور گورنر بلوچستان سے ملاقاتوں کے علاوہ  ایف سی ہیڈ کوارٹرز ،سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرکا دورہ بھی کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےغیر ملکی طاقتوں اور خفیہ ایجنسیوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے سے باز آ جائیں ورنہ پاک فوج  ان  کو کچل سکتی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان میں  پوری قوت کے ساتھ ملک دشمن طاقتوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ تربت میں مزدورں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا  کہ  دہشت گردوں  اور اُن کے ہمدردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ پاک فوج ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔ جنرل راحیل شریف نے بلوچ عوام کو یقین دلایا کہ فوج آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنے بلوچ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ army ch