Friday, April 26, 2024

غیر ملکی صحافیوں نے کشمیریوں کی آواز بننے کا عہد کرلیا، شاہ محمود

غیر ملکی صحافیوں نے کشمیریوں کی آواز بننے کا عہد کرلیا، شاہ محمود
July 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) لائن آف کنٹرول پر بین الاقوامی میڈیا کے دورے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت کی شرانگیزیوں کیخلاف بین الاقوامی میڈیا بھی بول پڑا، غیر ملکی صحافیوں نے کشمیریوں کی آواز بننے کا عہد کرلیا۔ شاہ محمود قریشی نے اہم بیان میں کہا کہ غیر ملکی میڈیا نمائندوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ بہت اہم تھا، انہوں نے کنٹرول لائن پر چری کوٹ سیکٹر کے دورہ پر بھارتی اشتعال انگیزیوں سے ہونے والی تباہ کاریاں دیکھیں۔ کہا کیا بھارت صحافیوں کومقبوضہ کشمیر لیکر جائے گا؟۔ وزیر خارجہ بولے کہ ہندوستان کی طرف سے ہمیشہ دوہرا معیار سامنے آیا، بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت لائن آف کنٹرل پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اقوام متحدہ نے اپنے آبزرور بھی تعینات کیے ہوئےہیں۔ بھارت ان کومحدود کرکے رکھتا ہے تاکہ وہ سچ نہ دیکھ سکیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پیر کو پاکستان آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہم اچھے دو طرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھا مستقبل چاہتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں نئے سفیرکی تعیناتی بھی کر دی ہے۔ شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ پاکستان ہو، چین، نیپال یا بنگلہ دیش ہو، بھارت کے بتدریج اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں۔