Thursday, May 9, 2024

غیر ملکی سفراء کا دورہ ایل او سی ، بھارت جھوٹے بیان کے بعد تنہا رہ گیا

غیر ملکی سفراء کا دورہ ایل او سی ، بھارت جھوٹے بیان کے بعد تنہا رہ گیا
October 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں  کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ پاکستان نے عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ، پاکستان نے غیر ملکی سفراء کو ایل او سی کا دورہ کرایا ، غیر ملکی سفراء  کاوفد نیلم ویلی پہنچا  اور جوڑا سیکٹر کا دورہ کیا  اور تمام صورتحال  اپنی آنکھوں سے دیکھی۔ بھارتی آرمی چیف نے آزاد کشمیر میں  کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا ،  جس پر پاکستان نے  غیر ملکی سفراء  کو ایل او سی کا دورہ کرایا جس میں بھارتی کے جھوٹے دعوے  بے نقاب ہو گئے اور بھارتی آرمی چیف بپن راوت اپنے جھوٹے بیان کے بعد تنہا رہ گئے۔ غیر ملکی سفرا اور میڈیا کو بھارتی توپخانے کے گولے ، خول اور ٹکڑے دکھائے گئے ، چینی سفیر ژاؤجنگ نے بھی بھارتی گولے کا ایک ٹکڑا ہاتھ میں پکڑ کر دکھایا ۔سری لنکن ہائی کمشنر نور الدین محمد بھی چینی سفیر کے ہمراہ ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر غیر ملکی سفراءاور عالمی میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں ،  دفتر خارجہ کے مطابق پیشکش کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی اہلکار نہ آیا، حتیٰ کہ  بھارتی دفتر خارجہ اپنے فوجی سربراہ کے بیان کا دفاع کرنے سے فرار ہے ۔