Friday, April 19, 2024

غیر ملکی سروے میں 57 فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو سراہا

غیر ملکی سروے میں 57 فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو سراہا
March 14, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) غیر ملکی سروے میں 57 فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو سراہا۔ بین الاقوامی ادارہ آئی آر آئی نے نئی حکومت کی کارکردگی سے متعلق عوامی سروے رپورٹ جاری کر دی۔ سروے کے مطابق تحریک انصاف اور عمران خان کی مقبولیت میں خاطر خوا اضاٖفہ ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے  سروے سے متعلق ٹویٹ کیا اور لکھا کہ پی ٹی آئی کے مقابلہ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ دور تک نظر نہیں آئیں۔ یکم نومبر سے 22 نومبر تک کئے گے سروے میں 18 سال سے زائد عمر کے 3991 افراد کی رائے لی گئ۔ ملک کی کمزور معیشت پر پاکستانیوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ، تاہم پاکستانی عوام حکومت کو الیکشن میں کئے گے وعدوں پر عمل کیلئے وقت دینے کی حامی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق 57 فیصد لوگوں کا خیال ہے وزیراعظم کی کارکردگی بہتر  ہے۔ مجموعی طور پر 56 فیصد  اکثریت نے  حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سروے میں  18 سے 35 سال کے 77 فیصد افراد نے روزگار کی کمی کو بڑا چیلنج قرار دیا۔ سروے میں انتخابات کے حوالے سے 84 فیصد اکثریت نے انتخابی نتائج کو بالکل درست، 46 نے درست قرار دیا۔