Monday, September 16, 2024

غیر ملکی خاتون کی بچوں سے ملانے کی دہائی پر چیف جسٹس کا از خود نوٹس

غیر ملکی خاتون کی بچوں سے ملانے کی دہائی پر چیف جسٹس کا از خود نوٹس
March 30, 2018

 اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے غیر ملکی لتھوینیا کی خاتون کی بچوں سے ملانے کی دہائی پر از خود نوٹس کے لیا ۔

 از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے ڈی پی او گوجرانوالہ کو بچوں سمیت پیر کو طلب کر لیا اور بچوں اور والد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی حکم دے دیا ۔

 ادھر چیف جسٹس نے خصوصی بینچ بھی تشکیل دے دیا۔

 غیر ملکی ماں کا درخواست میں کہنا تھا کہ چودہ سال پہلے اس کی ڈاکٹر جمشید سے شادی ہوئی جس کے بعد وہ سب دبئی چلے گیے ۔ خاوند دھوکے سے تین بچیوں کو لے کر پاکستان آ گیا ۔ گزشتہ سات سال سے بچوں سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ۔ بچوں کے حوالگی کے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں بچوں کے متعلق درخواست دی ، ہائی کورٹ میں غیر مسلم قرار دے کر بچوں سے نہیں ملنے دیا گیا ۔

 کیس کی سماعت پیر کو ہو گی ۔