Friday, April 26, 2024

غیر ملکی این جی اوز کی سکروٹنی کا عمل شروع

غیر ملکی این جی اوز کی سکروٹنی کا عمل شروع
June 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے الیکٹرانک سسٹم لانے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی این جی اوز کی سکروٹنی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع  ہوگیا ہے،سکروٹنی کے لیے الیکٹرانک پیپر استعمال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے آئی ٹی ماہرین کی خدمات لی گئی ہیں،پہلے مرحلے میں ایسی غیر ملکی این جی اوز کو ایک ضابطے میں لایا جارہا ہے جن کی سرگرمیاں مشکوک پائی گئی ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے وزارت داخلہ اقتصادیات ڈویژن اور حساس اداروں کی مدد سے سکروٹنی کا عمل بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔