Friday, April 19, 2024

غیر معیاری اور مہنگے سٹںٹس سکینڈل پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کا از خود نوٹس

غیر معیاری اور مہنگے سٹںٹس سکینڈل پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کا از خود نوٹس
January 17, 2017
اسلام آباد(92نیوز)چیف جسٹس جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں دل کے مریضوں کو غیر معیاری اور مہنگے سٹنٹس ڈالنے کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ ڈی جی ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی  ۔ چیف جسٹس نے لاہور ہی میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد پر بھی سوموٹولیا۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی  ٹو نیوز نے لا ہور میں دل کے مریضوں کو غیر معیاری اور مہنگے سٹنٹس ڈالنے کامعاملہ اٹھایا تو ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لے لیا ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں غیر معیاری اور مہنگے داموں خریدےگئے سٹنٹس کے استعمال کا ازخود نوٹس لے لیا۔ انہوں نے ڈی جی ایف آئی اے کو حکم دیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں غیر معیاری ا ور مہنگے سٹنٹس کے معاملے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ دوسری جانب چیف جسٹس  جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور ہی میں کمسن گھریلو ملازمہ عابدہ پر مبینہ تشدد کا بھی ازخودنوٹس لیا چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے اس معاملے سے متعلق رپورٹ3روز میں طلب کرلی ہے۔