Friday, April 26, 2024

غیر معمولی صورتحال کے باوجود پنجاب حکومت نے 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا،عثمان بزدار

غیر معمولی صورتحال کے باوجود پنجاب حکومت نے 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا،عثمان بزدار
June 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا غیر معمولی صورتحال کے باوجود پنجاب حکومت نے 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف فراہم کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا اقدام صوبے میں کاروبار کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔ معیشت چلے گی تو روزگار ملے گا اور ٹیکس زیادہ جمع ہو گا۔ اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کرکے غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام کیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا اپوزیشن نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرکے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔ اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔ بجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہے۔ یہ بجٹ ماضی کی حکومت کی طرح اعداد و شمار کی جادوگری نہیں۔ عثمان بزدار نے کہا بجٹ میں حقیقت پسندانہ اعداد و شمار رکھے گئے ہیں۔ صوبے کی عوام کی خوشحالی پر فوکس کیا گیا ہے۔ موجودہ حالات میں اس سے بہتر،متوازن اور ریلیف کا حامل بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔