Friday, April 26, 2024

غیر محتاط بیان دینے پر وزیراعظم نے فیاض الحسن چوہان کی سرزنش کر دی

غیر محتاط بیان دینے پر وزیراعظم نے فیاض الحسن چوہان کی سرزنش کر دی
September 1, 2018
لاہور( 92 نیوز)  وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی سرزنش کر ڈالی ۔ ذرائع  کے مطابق عمران خان نے صوبائی وزیر کو محتاط بیانات کی ہدایت کر دی اور سختی سے کہا کہ ہر طبقہ کے لوگ عوام کے لئے قابل قدر ہیں، کسی بھی شہری کی تذلیل یا تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے فیاض الحسن چوہان کو میڈیا کے ساتھ بھی رویہ بہتر کرنے کا حکم دیدیا جبکہ  فیاض الحسن چوہان کی کئی رہنماوں نے شکایت کی۔ ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کو آخری وارننگ دی ہے ۔