Friday, April 26, 2024

غیر قانونی، گھوسٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش

غیر قانونی، گھوسٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش
October 1, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں غیرقانونی اور گھوسٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئیں۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 6 ہزار ہاوسنگ سوسائٹیز غیرقانونی قرار دی گئیں۔ شہر اقتدار میں 12، پنجاب میں 4 ہزار 480، سندہ میں 967 ، کے پی کے میں 120 بلوچستان میں 221 غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کام  کر رہی ہیں۔ ہاوسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا سوسائٹیز اپنی مرضی کے ریٹس اور ڈیولپمنٹ چارجز لیتی ہیں۔ کیا سوسائٹیز بناتے ہوئے ماحولیات کے معاملات کو مد نظر رکھا جاتا ہے ؟۔ چیف جسٹس نےکہا کہ جہاں کھبی ہریالی ہوتی تھی اب سوسائٹی بن چکی ہے۔ حکومت پنجاب سوسائٹیز کو فائدہ دینے کے لیے اربوں روپیے کا نقصان اٹھا رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے اب کسی سوسائٹی کی منظوری نہیں دینی۔ عدالت نے گوادر ہاوسنگ اسکیم سے متعلق وفاقی اور بلوچستان حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ سے متعلق پیشرفت رپورٹ بھی ایف آئی اے سے طلب کر لی۔ اس کے بعد کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئ۔