Sunday, September 8, 2024

غیر قانونی کیمپس کیس ، جاں بحق پروفیسر میاں جاوید کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

غیر قانونی کیمپس کیس ، جاں بحق پروفیسر میاں جاوید کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
December 22, 2018
لاہور (92 نیوز) سرگودھا یونیورسٹی غیر قانونی کیمپس کیس میں گرفتار پروفیسر میاں جاوید ہارٹ اٹیک سےجاں بحق ہو گئے۔ ان کی نمازجنازہ  لاہور میں ادا کر دی گئی ۔ میاں جاوید شرقپور شریف کے رہائشی تھے۔ پروفیسر جاوید 28 اکتوبر سے کیمپ جیل میں تھے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے جب انہیں جیل بھیجا گیا تو مکمل صحت مند تھے۔ ادھر وفات کے بعد بھی ہتھکڑیاں نہ کھولے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ میاں جاوید یونیورسٹی آف سرگودھا لاہور کیمپس کے مالک تھے۔ وہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا تو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب نیب نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میاں جاوید کی نیب میں ہلاکت حراست کا تاثر ٹھیک نہیں، وہ جوڈیشل کسٹڈی میں تھے، انہیں دو ماہ قبل کیمپ جیل منتقل کیا گیا ۔