Wednesday, May 22, 2024

غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس ، مصطفی کمال و دیگر پر 26 ستمبر کو فرد جرم عائد کئے جانیکا امکان

غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس ، مصطفی کمال و دیگر پر 26 ستمبر کو فرد جرم عائد کئے جانیکا امکان
September 3, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پلاٹوں کی غیر قانونی  الاٹمنٹ کیس میں سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اور دیگر ملزمان پر 26 ستمبر کو فرد جُرم عائد کیے جانے کا امکان ہے  جبکہ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کراچی کے بحران کا مستقل حل نکالنا چاہیے ،نالوں کو اصل حالت میں بحال کردیا جائے تو نکاسی کا 80 فیصد مسئلہ حل ہوجائے گا ۔

کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی  الاٹمنٹ کا الزام  ، سابق سٹی ناظم مصظفیٰ کمال اور دیگر ملزمان

احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے گرفتار ملزم کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، آئندہ سماعت پر فردجُرم عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی ہر جگہ موضوعبنا ہوا ہے ، آرمی چیف کے بعد وزیراعظم بھی کراچی آنے والے ہیں جبکہ روشنیوں کے شہر کو مالی یا امدادی پیکج کی بجائے اس کا حق دیا جائے ۔

مصطفیٰ کمال نے کہا نالوں تجاوزات 50 سال سے ہیں،گجرنالہ، اورنگی نالہ اور محمود آباد نالے کی اصل حالت میں بحالی سے نکاسی کا بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا تجاوزات سے لوگوں کو ہٹانے  سے مسئلہ حل نہیں ہوگا جبکہ متبادل زمین اور امداد کی فراہمی سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔