Friday, April 26, 2024

غیر قانونی واٹر کنکشن کی ایمنسٹی سکیم میں 20مارچ تک توسیع

غیر قانونی واٹر کنکشن کی ایمنسٹی سکیم میں 20مارچ تک توسیع
March 7, 2019
-لاہور ( روزنامہ 92 نیوز) غیر قانونی واٹر کنکشن کی ایمنسٹی سکیم میں 20مارچ تک توسیع کر دی گئی وائس چیئرمین واسا نے کہا ہے کہ غیر قانونی واٹر کنکشن قانونی کرانے کی ایمنسٹی سکیم کی تاریخ20مارچ تک بڑھادی ۔ انہوں نے کہا کہ 21مارچ سے غیر قانونی واٹر کنکشن والوں کو ایک سال قید دو لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔ امتیاز محمود کے مطابق 4 ماہ میں ریونیو میں ایک ارب روپے کا اضافہ کیاگیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی واٹر کنکشن استعمال کرنے والوں کو مزید مہلت دیدی ہے ۔ امتیاز محمود کے مطابق اقدام کا مقصد لوگوں کو  واسا کی ایمنسٹی سکیم سے مستفید  کرنا ہے ۔

پندرہ روز کی توسیع

انہوں نے کہاکہ  کنکشن لیگل کرانے کیلئے 5مارچ تاریخ مقرر کی تھی ،اب 15دن کی توسیع کی ہے ۔ اکیس مارچ سے چھاپہ مارکر گرفتاریوں اور جرمانے کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔