Friday, April 26, 2024

غیر قانونی طور پر یورپ داخل ہونے والے مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی ، 70 افراد ہلاک

غیر قانونی طور پر یورپ داخل ہونے والے مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی ، 70 افراد ہلاک
May 11, 2019
 طرابلس (92 نیوز) لیبیا سے غیر قانونی طور پر یورپ جانےوالے مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی ۔ حادثے میں 70 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ۔ اقوام متحدہ کےادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ تیونس کے سمندر میں پیش آئے حادثے کے دوران امدادی کارروائی میں سولہ افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔ یو این ایچ سی آر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک افسوس ناک اور دردناک حادثہ ہے جو اس طرف توجہ مرکوز کروا رہا ہے کہ بحیرہ روم سے گزرنے کے لیےاب بھی خطرات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2019 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران اس روٹ میں اب تک 164 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔