Friday, April 19, 2024

غیر قانونی شادی ہالز والے شادی ہالز سمیٹ کر کوئی دوسرا کاروبار کریں، چیف جسٹس

غیر قانونی شادی ہالز والے شادی ہالز سمیٹ کر کوئی دوسرا کاروبار کریں، چیف جسٹس
June 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس نے غیر قانونی شادی ہالز سے متعلق از خود نوٹس میں کہا کہ غیر قانونی شادی ہالز والے اپنا بوریا بستر اٹھائیں، شادی ہالز سمیٹ کر کوئی دوسرا کاروبار کریں ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے غیر قانونی شادی ہالز سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے سی ڈی اے کے حکام سے پوچھا کہ غیر قانونی شادی ہالز کو کتنے نوٹسز دئیے جس پر شادی ہالز کے وکیل نے کہا کہ سی ڈی اے کو اپنی حدود کا علم نہیں، ترقیاتی ادارے نے کئی شادی ہالز کو زمین الاٹ نہیں کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کئی شادی ہالز کے پاس کوئی سائیٹ پلان یا نقشہ نہیں ہے، کیوں نہ غیر قانونی شادی ہالز کو گرا دیا جائے۔ شادی ہالز کے وکیل نے بتایا کہ سی ڈی اے کو لائسنس فیس ادا کر رہے ہیں، سی ڈی اے کی فیس پر کوئی اعتراض نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اراضی کی نوعیت تبدیلی کے چارجز نہیں دینے تو مارکیز اٹھا دیں، من مرضی سے کوئی تعمیرات نہیں کر سکتا، سی ڈی اے نے عدالتی حکم پر شادی ہالز کے لیے رولز بنائے، ہماری نرمی کا غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے۔