Thursday, March 28, 2024

غیر قانونی شادی گینگ کے دو اور ارکان پکڑے گئے ‏

غیر قانونی شادی گینگ کے دو اور ارکان پکڑے گئے ‏
May 11, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) غیر قانونی شادی گینگ کے دو اور ارکان پکڑے گئے ۔دونوں ملزموں کو فیصل آباد سے پکڑا گیا ، لاہور کی عدالت نے گرفتارگیارہ چینی باشندوں کا مزید دوروزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ شادی کے نام پر پاکستانی لڑکیوں کی خریدوفروخت ، دھوکے بازچینی دلہوں نے پورے  ملک  کو ہلا کررکھ دیا، نوسرباز گروہ کے خلاف ایف آئی اے کی  کارروائیاں جاری ہیں جہاں غیر قانونی شادی گینگ کے مزید دو ارکان فیصل آباد سے  گرفتار کر لئے گئے ۔ غیر قانونی شادی گینگ  کےچینی ارکان ایڈن گارڈن میں کرائے کی کوٹھی میں مقیم  تھے،ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ، دیگر ساتھیوں کی بھی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔ ادھرلاہور سے گرفتار گیارہ چینی باشندوں کی مقامی عدالت میں پیشی ہوئی جنہیں  مزید دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاگیا ، عدالت نے دو پاکستانی ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ چینی باشندوں نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا،کاروبار کرنے پاکستان آئے ،جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیش مکمل ہونے دیں پھر جائزہ لیا جائے گا۔