Saturday, April 20, 2024

غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 51 افسران کے گرد گھیرا تنگ

غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 51 افسران کے گرد گھیرا تنگ
July 15, 2020
کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں غیر قانونی تعمیرات پرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 5 افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ، افسران کے اثاثوں، اخراجات ،ٹیکس ادائیگی، غیرملکی دورے سمیت دیگر ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات کی جانب سےبنائی جانےوالی تحقیقاتی کمیٹی نے افسران کےبیانات ریکارڈ کرنا شروع کردیے ،افسران کےاخراجات،ٹیکس ادائیگیاں اورغیرملکی دوروں کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ فسران کے اثاثے چیک کرنے کے لیے ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سندھ، نیب اور ایف بی آر سےبھی مدد لی جائے گی۔ افسران کی آمدنی کے ذرائع  اور اخراجات، ٹیکس سمیت دیگر ادائیگیوں کے تفصیلات متعلقہ اداروں سے لینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔بیرون ممالک دوروں کے تفصیلات ایف آئی اے سے لی جائیں گی۔ ڈپٹی ڈی جی کا اضافی چارج رکھنے والے عادل عمر سمیت 28 افسران کو کرپشن الزام میں معطل کیا گیا تھا ۔ ڈائریکٹر اعجازملک، ذوالفقارراہو،آصف شیخ اور عارف زاہد سمیت 23 افسران کوبھی بیان قلمبند کرانے کا حکم دیاگیاہے۔ ذرائع کےمطابق ایس بی سی اے کے اکثر انسپیکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نےغیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے۔