Sunday, September 8, 2024

غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا ، امریکی صدر

غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا ، امریکی صدر
December 1, 2018
بیونس آئرس (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق امریکی پالیسی واضح ہے اور انہیں کسی صورت ملک میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ارجنٹائن میں جی  ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم اپنی آنکھیں بند کر لے اور جرائم پیشہ افراد کو ملک میں داخل ہونے دیں۔ ٹرمپ  نے اس ضمن میں چھے سو پچاس غیر قانونی تارکین وطن کا حوالہ دیا، جنییں امریکی حکام نے جنوبی سرحد پر گرفتار کیا ہے۔ امریکی معیشیت سے متعلق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معیشت بہترین حالت میں ہے، جس کی کارکردگی کو جی  ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں شریک سربراہان نے بھی  سراہا۔