Tuesday, April 23, 2024

غیر قانونی بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید

غیر قانونی بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید
August 18, 2020
 سرینگر (92 نیوز) بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض فورسز کا ظلم و ستم جاری ہے۔ سفاک فوجیوں نے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ضلع بارہمولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ ادھر گزشتہ روز بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران ہونے والی مسلح جھڑپ میں بھارتی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جب کہ متعدد زخمی تھے۔ آج زخمیوں میں سے مزید دو نے اسپتال میں دم توڑ دیا جس کے بعد جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، کشمیر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا تھا۔ جھڑپ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے علاقے میں تاحال آپریشن جاری ہے۔