Friday, May 10, 2024

غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نیب میں پیشی

غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نیب میں پیشی
July 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی نیب میں پیشی ہوئی ، تحریری جوابات جمع کرا دئیے۔نیب نے پلاٹوں کی خریداری کا ریکارڈ مانگ لیا۔میڈیا سے گفتگو میں سلیم مانڈوی والا نے نیب قانون میں ترمیم کی ضرورت پرزور دیا۔

جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں ایک اور جیالے کی نیب میں پیشی ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب اولڈہیڈکواٹرز میں پیش ہوکر تحریری جوابات جمع کرادئیے ۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے پوچھ گچھ کی ۔

ذرائع کے مطابق اوورسیز ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ ، سابق ایم ڈی پی آئی اے اور سیکرٹری ہاوسنگ سوسائٹی اعجاز ہارون سے کاروباری لین دین پر بھی سوالات کیے گئے۔

یہ بھی پوچھا کی پلاٹوں کی خریداری جعلی اکاونٹس کے ذریعے ہوئی؟، پلاٹوں کی خریداری کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم ہوگی تو سب کی مشاورت سے ہوگی ، یہ بھی کہا کہ نیب کو صرف کرپشنز کے کیسز پر انکوائری کرنی چاہیے۔

اعجاز ہارون نے بطور سیکرٹری ہاوسنگ سوسائٹی اومنی گروپ کو 12 پلاٹ فرضی ناموں پر جاری کیے، ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ غیر قانونی طریقے سے کی گئی اور پلاٹوں کیلئے 144 ملین روپے کی رقم 2 جعلی اکاؤنٹس سے ادا کی گئی ، اس کیس میں پہلے ندیم مانڈوی والا اور پھر سلیم مانڈوی والا کو شامل تفتیش کیا گیا۔