Wednesday, April 24, 2024

غیر قانونی الاٹمنٹ: چیف سیکریٹری سندھ  اورممبر بورڈ آف ریونیو سپریم کورٹ طلب

غیر قانونی الاٹمنٹ: چیف سیکریٹری سندھ  اورممبر بورڈ آف ریونیو سپریم کورٹ طلب
July 23, 2015
کراچی(92نیوز)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بحریہ ٹاون کو الاٹ کی جانے والی ہزاروں ایکڑ اراضی  کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے چیف سیکریٹری اور سینیر ممبر بورڈ اف ریونیو سمیت دیگر فریقین کو تمام ریکارڈ کے ساتھ ائندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ہزاروں ایکڑ اراضی غیر قانونی طریقے سے بحریہ ٹاون کو الاٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی ۔ عدالت نے ڈی سی ملیر کو آئندہ سماعت پر الاٹ کی گئی تمام زمین کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت کی جانب سے ڈی جی ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد سہیل خان اور ڈی سی ملیر قاضی جان محمد کی تقرریوں اور پروموشن کے طریقہ کار پر بھی تشویش  کا اظہا کیا گیا ۔ عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد سہیل خان سے استفسار کیا کہ آپ 40 سال کی عمر میں گریڈ 20 کے افیسر کیسے بن گئے ۔ عدالت نے دونوں افسران کا معاملہ کیڈر پوسٹوں پر نون کیڈر افسران کی تقرری کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیا ، جبکہ چیف سیکریٹری، ڈی جی ایم ڈی اے اور ڈی سی ملیر کو آئندہ سماعت پر تمام ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔