Friday, April 26, 2024

غیر قانونی اتوار بازار میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کی ہدایات نظر انداز

غیر قانونی اتوار بازار میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کی ہدایات نظر انداز
August 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) غیر قانونی اتوار بازاروں میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کو اختیار کرنے کی حکومتی ہدایات نظر انداز ہونے لگی۔ اتوار بازار میں شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ۔ کورونا وائرس آخری سانسیں گننے لگا لیکن اس کی موجودگی کے خطرات تاحال موجود ہیں۔ ایسے میں متعدد شعبہ جات اور کاروبار تو کھول دئیے گئے لیکن اتوار بازار لگانے کی اجازت ابھی تک نہیں ملی۔ لاہور کے علاقہ شادمان میں لگنے والے اتوار بازار میں دکانداروں نے خود ساختہ دکانیں اور ریڑھیاں لگا لیں جہاں خریداروں کی جانب سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے نہ ہی دکاندار اس کا خیال رکھ رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار ختم ہو چکا، اب ریڑھی اور دکانیں لگا کر دو وقت کی روٹی کما رہے ہیں۔ دوسری جانب ریڑھی بانوں کے پاس ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مختلف بہانے ہیں۔ شادمان میں ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے کوئی سبزی خریدنے میں مصروف رہا تو کوئی کپڑوں کی خریداری کرتا نظر آیا۔