Sunday, May 12, 2024

غیر فطری اتحاد کی عمران خان کے سامنے کوئی حیثیت نہیں، عثمان بزدار

غیر فطری اتحاد کی عمران خان کے سامنے کوئی حیثیت نہیں، عثمان بزدار
November 8, 2020

لاہور(92 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں جماعتوں کا غیر فطری اتحاد  خان جیسے ایماندارلیڈر کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اپنے دور میں ووٹ کا تقدس پامال کرتے رہے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تنقیدی توپوں کا رخ اپوزیشن کی جانب موڑ لیا ، کہتے ہیں11جماعتوں کا غیر فطری اتحاد  اکیلئےعمران خان جیسے ایماندارلیڈر کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا ، اپوزیشن نے  ملکی مفادات کو یکسر فراموش کر  کر دیا ہے یہ اتحادملکی ترقی کو روکنے کی سازش  ہے ۔

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اپنے دور میں ووٹ کا تقدس پامال کرتے رہے ، اپوزیشن کا لوٹ مار کی دولت بچانے کا واحد ایجنڈا ہے لیکن یہ احتساب نہیں بچ سکیں گئے  حساب دینا پڑیگا،ان انتشار پھیلانے والے عناصر کا اپنا اتحاد انتشار کا شکار ہو چکا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دینگے،اداروں کیخلاف باتیں کرنیوالے ملک و قوم کے دشمن ہیں ، ملک دشمن بیانیہ پر چلنا نام نہاد لیڈروں کی ذہنی پسماندگی ہے  اور ایسے لوگ کبھی بھی رہبر نہیں ہو سکتے ، عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں ان لوگوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔