Thursday, April 25, 2024

غیر ذمہ دارانہ شارٹ کھیلنے پر بابر اعطم آصف سے خفا

غیر ذمہ دارانہ شارٹ کھیلنے پر بابر اعطم آصف سے خفا
November 6, 2019
کینبرا  ( 92 نیوز) کرکٹر آصف علی کی مسلسل ناقص کارکردگی پر ٹھنڈے مزاج کے مالک کپتان بابراعظم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، غیر ذمہ دار انہ شارٹ کھیل کر آؤٹ ہونے پر آصف علی کو جھاڑ پلا دی۔ آصف علی کی مسلسل ناقص کارکردگی پر کپتان بابراعظم کا صبر بھی جواب دے گیا ، مشکل حالات میں محتاط بیٹنگ کی بجائے غیر ذمہ دارانہ  شارٹ کھیل کر آؤٹ ہونے پر کپتان نے پچ پر ہی سر پکڑ لیا اور آصف علی کو جھاڑ پلا دی ۔ دوسرے ٹی ٹوینٹی میں  آصف علی جب کریز پر آئے تو پاکستان کے  باسٹھ رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے  ، کپتان کو ضرورت تھی ایک بڑی پارٹنر شپ کی ،،لیکن آصف علی  آئے ، بغیر دیکھے بلا گھمایا اور ٹیم کو مزید مشکل میں ڈال گئے ۔ آصف علی  آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے دونوں میچوں میں مجموعی طور پر پندرہ رنز ہی بنا سکے ہیں  ، پہلے میچ میں گیارہ ، دوسرے میں چار رنز کے ہی مہمان  ثابت ہوئے ۔ کھیل کے اہم موڑ پر غیر ضروری شاٹ کھیل کر وکٹ گنوانا شائقین کو بھی ایک آنکھ نہ بھایا، سوشل میڈیا پر بابراعظم کے غصہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔