Thursday, April 25, 2024

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف میر سمیت اہلیان کراچی کا احتجاج

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف میر سمیت اہلیان کراچی کا احتجاج
April 17, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں گرمی  کیساتھ لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ گئی جس پر تپش کیساتھ اہلیان کراچی کا پارہ بھی ہائی ہو گیا۔اہلیان کراچی نے کے الیکٹر ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا  جبکہ میئر کراچی وسیم اختر بھی بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ میدان میں آگئے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ بڑھی تو بلدیاتی نمائندے بھی سڑکوں پرآگئے۔ میئرکراچی کےساتھ گزری میں کے الیکڑک کےہیڈآفس کے باہر احتجاج کیا۔ خواتین  کونسلراور چیئرمین بھی احتجاج میں شریک   ہوئیں اور بجلی دو کے نعرے لگائے، میئرکراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کے الیکٹرک انتظامیہ  اور سندھ حکومت احتجاج کوسنجیدگی سے لیں۔گرمی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری عذاب کا شکار ہیں۔معاشی حب آئی سی یو میں پڑاہے۔ میئرکراچی نے کہاکہ  سیاسی جماعتیں ووٹ ضرور مانگتی ہیں لیکن کراچی کے لیے کوئی نہیں بولتا۔کراچی کی باری آتی ہے تو فنڈز ختم ہوجاتےہیں۔حکمران کیا چاہتےہیں کہ کراچی والے سول نافرمانی شروع کردیں۔ وسیم اختر نےکہاکہ صدرمملکت کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے درمیان گیس تنازع حل کروائیں۔