Friday, April 26, 2024

غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تین غیر ملکی خواتین ملک بدر

غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تین غیر ملکی خواتین ملک بدر
August 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)گزشتہ دنوں گرفتار کی گئی تین غیر ملکی خواتین کو وزیرِ داخلہ کے حکم پر پاکستان سے ملک بدر کر دیا گیا مذکورہ خواتین گزشتہ کئی سالوں سے بغیر ویزہ پاکستان میں مقیم تھیں اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی کہ گرفتار کی گئی باقی غیر ملکی خواتین کو بھی جلد از جلد ملک بدر کیا جائے اوران کے آئندہ پاکستان میں داخلے پر مکمل پابندی لگائی جائے اور راولپنڈی اور اسلام آباد میں قائم مزید ایسے اڈوں اور ان کے چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔