Saturday, April 20, 2024

غواڑی میں لینڈ سلائیڈنگ صوبائی وزیر اطلاعات سمیت میڈیا کی ٹیم نے بھاگ کر جان بچائی

غواڑی میں لینڈ سلائیڈنگ صوبائی وزیر اطلاعات سمیت میڈیا کی ٹیم نے بھاگ کر جان بچائی
July 23, 2015
گانچھے(92نیوز) ضلع گانچھے کے علاقہ غواڑی میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ ،صوبائی وزیراطلاعات ونشریات حاجی ابراہیم ثنائی سمیت میڈیا کی ٹیم نے بھاگ کر جان بچائی ،ایک درجن کے قریب مکانات ،6بجلی کے پول ،ٹرانسمیشن لائن سمیت سیاچن روڈ دریابرد،نالے میں بھاری پتھروں کا پہاڑ کھڑاہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز غواڑی کے مقام پر شام ڈھلے علاقہ ایک خوفناک گڑ گڑاہٹ سے گونچ اٹھا اوردیکھتے ہی دیکھتے تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوئی جس کی زد میں آکرایک مسجد سمیت ایک درجن کے قریب مکانات دکانیں اوربجلی کے کھمبے دریابردہوگئے۔ لینڈسلائیڈنگ کے باعث سکردوسے سیاچن جانے والی مرکزی سٹرک ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ۔ مقامی لوگوں کاکہناہے کہ غواڑی نالے میں اکثر بیشتر سلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے تاہم آج کی لینڈ سلائیڈنگ جیسی کبھی نہیں ہوئی تھی ۔ صوبائی وزیر اطلاعات حاجی ابراہیم ثنائی اورمیڈیا کی ٹیم جو گانچھے میں سیلابی صورت حال کی کوریج کیلئے گئی ہوئی تھی وہ اس تباہ کن سلائیڈنگ سے 15/20سکینڈ پہلے نالے کوعبور کرچکی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا۔